امریکہ میں مسلح تشدد کے آرکائیو کو شائع کرنے والے ادارے نے جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق اعلان کردیا ہے کہ نئے سال کی چھٹیوں کے دوران امریکہ میں اسلحے کے استعمال اور حادثاتی طور پر فائرنگ کی وجہ سے امریکہ میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 255 ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس تعداد میں 12 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات شامل ہیں۔ اور اس عرصے کے دوران مزید 396 افراد نے خودکشی کے لیے بندوق کا استعمال کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران فائرنگ کی وجہ سے مزید 550 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مرنے والوں کی فہرست میں 7 بچے اور نوجوان(12-17سال) شامل ہیں۔
گزشتہ سال کے دوران امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات میں 19 ہزار افراد ہلاک اور 37ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ گزشتہ 5 سالوں میں امریکہ میں 95 ہزار سے زائد افراد فائرنگ میں جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 186 ہزار افراد زخمی ہو گئےہیں۔
آپ کا تبصرہ